ابنا: رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں شام، عراق اور یمن جیسے مشرق وسطی کے علاقوں کے مسائل کے حل میں عرب ملکوں کے مابین تعاون کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو بڑے اسلامی ممالک کی حیثیت سے ایران اور ترکی مشرق وسطی کے علاقے کے مسائل میں فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے شام کے مسئلے کو مشرق وسطی کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور لیبیا کے مسئلے بھی مشرق وسطی کے بحرانی مسائل میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔روسی وزیرخارجہ نے تکفیری گروہ داعش کی دہشت گردانہ کاروائیوں کو علاقے کے لئے اہم مسئلہ نیز عراق اور شام کے لئےشدید خطرہ قرار دیا۔
.......
/169